اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، داعش (دولۃالاسلامیۃ في العراق و الشام) نامی دہشت گرد تکفیری تنظیم کے ایک چیچن کمانڈر عمر الشیشانی نامی دہشت گرد نے اپنے نائب دہشت گرد "ابوجہاد الشیشانی" کے توسط سے ایک صوتی پیغام میں شام میں لڑنے والے چیچن دہشت گردوں کے شام آنے کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ہزاروں چیچن دہشت گردوں کے شام آنے کی داستان سنائی ہے۔ پانوراما الشرق الاوسط نامی نیوز سائٹ نے لکھا: عمر الشیشانی نے اپنے اس صوتی پیغام میں داعش تنظیم پر حالیہ حملوں اور (اس کے بقول) مسلح تنظیموں کی خیانت و غداری اور ان کے باہمی ٹکراؤ کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ہم "دیر الزور" کے علاقے میں اسد انتظامیہ کے لئے بڑی کاروائی کے لئے تیاریاں کررہے تھے اور صرف ایک دن بعد ہماری کاروائی کا آغاز ہونے کا منصوبہ تھا کہ اسی اثناء میں غداروں اور خائنین نے ہماری پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا۔ الشیشانی نے کہا: ان حملوں میں قفقاز سے آئے ہوئے 500 افراد مارے گئے جن کو شام میں ہی دفنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکی، امریکہ، قطر یے حمایت یافتہ مختلف گروپ اپنے بیرونی آقاؤں کے اشاروں اور اپنے اپنے خاص مقاصد کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما ہوئے ہیں اور یہ لڑائیاں اس وقت بطور خاص جبہۃالاسلامیہ نامی دہشت گرد ٹولے میں متحد ہونے والی دہشت گرد تنظیموں اور داعش کے درمیان اس وقت بھی شام کے مختلف علD�#Xnقوں میں جاری ہے اور اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں �Rip5یں اب تک 1200 سو سے زائد دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سرکاری افواج کی کاروائیوں میں ہلاک ہونے والے سینکڑوں افراد ان کے علاوہ ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون کے بارے میں مفتی شام کا موقفعالمی وحدت اسلامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شام کے مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ احمد بدرالدین حسون نے کہا: ہم سب (مسلمان) امام خمینی (رحمۃاللہ علیہ) کے ظہور و قیام سے قبل کمزور تھے اور جب ان کے ظہور کی برکت سے ہم طاقتور ہوئے تو مغرب فرقہ وارانہ اور مذہبی اختلافات کا تحفہ لے کر آیا!اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس جاری ہے، جس میں دسوں ممالک کے علماء اور مذہبی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔مفتی اعظم شام ڈاکٹر شیخ احمد بدرالدین حسون نے اس کانفرنس کے معزز مہمان کے طور پر شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دے کر اور تفرقے اور انتشار سے پرہيز کرکے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہم کنا کردیا اور ہمیں امت اسلامی کے درمیان موجودہ انتشار کے علاج اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا: ہم نے ایران سے سیکھ لیا ہے کہ "فتنوں کی دیواروں کو کس طرح ڈھایا جاسکتا ہے"، ملت شام بھی 88 ممالک کے سامنے ڈٹا ہوا ہے جو اس ملک میں دہشت گرد بھجواتے ہیں اور انہیں ہمارے ملک اور قوم کے خلاف لڑنے کے لئے اسلحے سے لیس کرتے ہیں۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
مفتی اعظم شام: امام خمینی نے ہمیں طاقت عطا کی تو مغرب فرقہ واریت لے کر آیا
شام: دہشت گردوں کا باہم تصادم جاری، داعش کی مزید پسپائی حلب کے نواح میں دہشت گردوں کی باہمی لڑائیاں جاری ہیں اور اپنے ہی پرانے ساتھیوں کے حملوں کے بعد داعش نامی دہشت گرد تنظیم شدید حملوں کی تاب نہ لاکر "ادلب" میں واقع "سراقب" نامی شہر سے بھی پسپا ہوچکی ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام مخالف تنظیموں کے ہمدرد اور لندن میں تعینات "سیرین ہیومین رائٹس مرکز" نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ داعش نے رقیب تنظیموں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد ادلب کے شہر سراقب سے بھی "سرمین" نامی علاقے کی طرف پسپائی اختیار کی ہے۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
شام: دہشت گردوں کا باہم تصادم جاری، داعش کی مزید پسپائی
امریکیوں کا اعتراف؛ کیمیاوی حملہ شامی فوج نے نہيں کیا تھا! ہتھیاروں کے اعلی ماہرین کی کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ دمشق کے نواحی علاقے "غوطہ شرقیہ" میں ہونے والے دہشت گردانہ کیمیاوی حملے میں شام کی سرکاری افواج کا کوئی کردار نہ تھا جس میں 1400 نہتے شامی باشندے اور متعدد فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکہ نے سعودی تحریک پر حکومت شام پر الزام لگا کر اس ملک پر جنگ مسلط کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ماساچوسٹ ٹیکنالوجی سینٹر کے ماہر اعلی تھیوڈور بوست (Theodore Postol) اور اقوام متحدہ کے ماہر اسلحہ "رچرڈ لوئڈ (Richard Lloyd) نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے: "21 اگست 2013 کو غوطہ شرقیہ میں کیمیاوی حملے کے بارے میں امریکی معلوماتی غلطی کے ممکنہ نتائج" (Possible Implications of Faulty US Technical Intelligence)۔ اس رپورٹ میں مذکورہ حملے کی وسعت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
تفصیل کے لئے رجوع کریں:
امریکیوں کا اعتراف؛ کیمیاوی حملہ شامی فوج نے نہيں کیا تھا!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭