ابنا: پاکستان کے شھر منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادرآباد کے قریب پاکستان ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اور معاون دونوں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا مشاق طیارہ منڈی بہاؤالدین کے نواحی علاقے قادر آباد کے گاؤں فیروز پور بھٹیاں کے قریب دریائے چناب کے کنارے نامعلوم تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ اس قدر شدت سے زمین سے ٹکرایا ہے کہ اس کا ملبہ 3 ایکڑ رقبے پر پھیل گیا، حادثے کے نتیجے میں طیارے کے سوار پائیلٹ اور معاون دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور پاک فضائیہ کا عملہ نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے طیارے کے ملبے سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ دونوں پائلٹس کے اعضا جمع کرنے کا کام بھی جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
15 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 497477
پاکستان کے شھر منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادرآباد کے قریب پاکستان ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے