ابنا: اسلام آباد میں اپنی ہفتے وار پریس کانفرنس میں دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ اس کے تعلقات معمول پر رہیں۔ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ واضح رہے کہ ہندوستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل وکرم سنگھ نے پیر کے روز نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس ميں کہا تھا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور کشمیری عسکریت پسندوں کی حمایت جاری رہنے کی صورت میں ہندوستان خاموش نہیں بیٹھے گا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران کے نیوکلیئر ایشو کا کوئی فوجی حل نہیں، اسے بات چیت کے ذریعے حل کیاجانا چاہیئے۔ پاک ایران گیس منصوبہ امریکا نہیں بلکہ فنڈنگ کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے۔.......
/169