ابنا: ایران کے صوبے البرز کے مرکز کرج میں ایک تقریب میں جناب صالحی نے کہا کہ ايران کا ايٹمي ادارہ ان نتائج اور وعدوں پر عمل کرےگا۔ ايران کے ايٹمي ادارے کے سربراہ علي اکبر صالحي نے جنيوا سمجھوتے کے بارے ميں بيک وقت اقدامات انجام دئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا يہ اقدامات آئندہ بيس جنوري سے شروع ہوجائيں گے اور دونوں ہي فريق اسي دن بيک وقت اپنے اپنے وعدوں پر عمل کرنا شروع کرديں گے ۔ واضح رہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور پانچ جمع ايک گروپ نے اس بات پر اتفاق کرليا ہے کہ چوبيس نومبر کو ہونےوالے جنيوا سمجھوتے پر عمل درآمد بيس جنوري سے شروع کرديں گے۔اس سمجھوتے کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران اپنے بيس فيصد افزودہ يورينيم کا آدھا حصہ آئندہ چھے مہينے کے دوران اور چھے مرحلوں ميں آکسيد ميں تبديل کردے گا اورباقي آدھي مقدار رقيق مادے ميں تبديل کردي جائے گي ماہرين کا کہنا ہے کہ اس عمل کو انجام دينے کے لئےچھے مہينے درکار ہوتےہيں۔
.......
/169