ابنا: اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بارے میں اپنے بیان پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔ ایک اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والے اسرائیلی وزیر دفاع سے منسوب بیان میں انہوں نے مشرق وسطٰی کے بارے میں جان کیری کی پالیسی کو مسیحانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار جب وہ اسرائیل آئے تو انہوں نے کچھ چیزیں ذہن پر حاوی کر رکھی تھیں اور ایسا لگتا تھا کہ وہ یہ سب کچھ، مسیحانہ جذبے سے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری نے وادی اردن کے لیے جو سکیورٹی منصوبہ اسرائیل کے سامنے رکھا تھا، اْس کی اہمیت اس کاغذ جتنی بھی نہیں تھی، جس پر وہ تحریر تھا اور یہ کہ امریکی وزیر خارجہ انہیں مسئلہ فلسطین کے بارے میں کچھ سکھا نہیں سکتے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے اس بیان پر امریکی حکام نے اسرائیل کی سرزنش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر یہ بیان درست ہے تو یہ انتہائی ناگوار اور نامناسب ہے۔ امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی سرزنش ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے معذرتی بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ دونوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ جان کیری کی قیادت میں اسرائیل اور فلسطین کی امن بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 497211
اسرائیل کے وزیر دفاع موشے یالون نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بارے میں اپنے بیان پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔