ابنا: سید عمار حکیم نے ایک بیان میں عراق وشام کی اسلامی حکومت نامی دہشتگرد گروہ کو دہشتگردی کا گھناؤنا روپ قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے مقابلے میں فوج کے اقدامات کی حمایت کرنا ضروری ہے۔ سید عمارحکیم نے عوام کی مشکلات حل کئے جانے پر بھی زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ عراق کی فوج مغربی صوبے الانبار میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائياں کررہی ہے۔ عراقی عوام اور سیاسی حلقوں نے فوج کی کاروائيوں کی حمایت کی ہے۔
.......
/169