ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے یوم ولادت باسعادت اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے اسلامی ملکوں کی افواج کے سربراہوں اور فوجی حکام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سید حسن فیروز آبادی نے اسلامی افواج کے سربراہوں کے نام اپنے تہنیتی پیغامات میں تمام مسلمانوں کی سربلندی، اتحاد، صیہونی حکومت کے نابودی اور عالم اسلام سے دشمنان اسلام کی مداخلت خاتمے کی دعا کی۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے۔
.......
/169