12 جنوری 2014 - 20:30
فرانس کے بیان پر ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں فرانس کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردّعمل ظاہر کیا ہے

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں فرانس کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردّعمل ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ "مرضیہ افخم" نے فرانس کی سینٹ میں اس ملک کے وزیر خارجہ "لوران فابیوس" کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی اسلامی جمہوریہ ایران اپنے اصولی موقف کی بنیاد پر کبھی بھی جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے اور اس قسم کے ہتھیاروں کی پیداوار اور استعمال کا مخالف ہے۔ فرانس کے حکام گاہی بہ گاہی صہیونی حکومت کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور اس حکومت کو خوش کرنے کے دائرے میں ایران کی جوہری سرگرمیوں کو فوجی نوعیت کا ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ اس کی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر پر امن مقاصد کے لئے ہیں اور دنیا سے جوہری و وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں خاتمہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کا حصہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲