11 جنوری 2014 - 20:30
بحرین کے انقلابی جوان دردناک سزائوں کا شکار+تصاویر

بحرین میں آل خلیفہ کے مزدوروں نے جوانوں کو گرفتار کر کے شدید قسم کی سزائیں دی ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے مزدوروں نے ان انقلابی جوانوں کو دردناک طریقے سے سزائیں دی ہیں جنہیں کل گرفتار کیا گیا تھا۔  ان دو جوانوں کو بلاد قدیم کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس علاقے میں کسی قسم کی کوئی انقلابی تحریک نہیں چل رہی ہے۔جمعیت الوفاق کی ویب سائٹ نے تاکید کی ہے کہ ان جوانوں کی شائع شدہ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی سخت مار پیٹ کی گئی ہے اور ٹھنڈک کے باوجود انہیں برہنہ رکھا گیا ہے۔اس سائٹ نے مزید تاکید کی ہے کہ ان جوانوں کے بدن پر سگریٹ کے ذریعے جلائے جانے اور بلیڈ سے کاٹے جانے کے نشانات واضح دکھائی دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲