11 جنوری 2014 - 20:30
پوری قوم کو شہید اعتزاز حسن پر فخر ہے، آرمی چیف

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ پندرہ سال کی عمر میں شہید اعتزاز حسن نے اپنا آج دوسروں کے کل کے لیے قربان کر دیا۔

ابنا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہنگو کے شہید طالب علم نے بہادری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ پوری قوم کو اعتزاز حسن پر فخر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگو کے طالب علم کی جرات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اعتزاز حسن دوسروں کے لیے مثال بن گیا۔ پندرہ سال کی عمر میں اعتزاز حسن نے اپنا آج دوسروں کے کل کے لیے قربان کر دیا۔ اعتزاز حسن پوری قوم کا ہیرو ہے۔ بریگیڈیئر ندیم ذکی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اعتزاز حسن کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

.......

/169