9 جنوری 2014 - 20:30
عراق دھشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے سیکیورٹی حالات اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کے سیکیورٹی حالات اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ہے۔ یونائيٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل نے بند دروازوں کے پیچھے عراق کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ اس اجلاس میں عراق میں اقوام متحدہ کے نمائندے نیکلائي میلادینوف کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلوجہ اور رمادی جیسے آشوب زدہ شہروں پر خاص توجہ دی گئي۔ واضح رہے سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے عراق میں ایک عرصے سے بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ عراقی حکام نے بھی بارہا کہا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲