ابنا: اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کےکارندوں نے ایک جوان کو آپریشن کے صرف ایک دن بعد گرفتار کرلیا ہے۔ مرآۃ البحرین کی رپورٹ کےمطابق آل خلیفہ کے کارندوں نے سید ماجد سید حسن نامی انقلابی جوان کو جس کا ایک روز قبل آپریشن ہوا تھا سلیمانیہ اسپتال سے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ جوان آل خلیفہ کے کارندوں کی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نام نہاد مذاکرات میں بھی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔ بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق آل خلیفہ کے نمائندوں نے منامہ نشست کو ناکام بنادیا ہے جس میں گذشتہ تین برسوں سےجاری بحران کو حل کرنے کے لئے نام نہاد مذاکرات ہورہے تھے۔ عمل اسلامی پارٹی کے ایک رہنما جعفر علوی نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت صرف اور صرف آل سعود کے اشاروں پر کام کررہی ہے اور کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتی۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 494745
بحرین میں آل خلیفہ کی انسانیت سوز تشدد آمیز کاروائياں جاری ہیں۔