ابنا: شام میں سرگرم دہشت گردوںکے مابین جاری لڑائی میں شدت آگئی ہے اور حلب میں القاعدہ سے منسلک دولت اسلامیہ فی عراق و الشام نامی گروپ (داعش) کے ہیڈکوارٹر پر مخالف دہشت گردوںنے قبضہ کر لیا ہے۔دولت اسلامیہ فی عراق و الشام نامی تنظیم نے حلب کے علاقے قاضی اسکر میں واقع بچوں کے ایک ہسپتال میں اپنا ہیڈکوارٹر قائم کر رکھا تھا۔ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے مخالف گروپ اس ہسپتال کے سامنے کھڑے ہوئے اعلان کر رہے ہیں کہ انھوں نے اس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کر لیا ہے۔منگل کی شام دولت السلامیہ کے ایک ترجمان ابو محمد العدنانی نے کہا تھا کہ وہ اپنے مخالفین کو تباہ و برباد کر کے ان کے خلاف ہونے والی سازش کو پنپنے سے پہلےہی کچل دیں گے۔دولت السلامیہ کے ترجمان نے کہا کہ نیشنل کولیشن اور فری سیریئن آرمی ان کے جائز اہداف ہیں اور وہ ان کو نشانہ بنانے سےگریز نہیں کریں گے۔ ہفتوں سے جاری دہشت گردوں کی آپسی لڑائی میں اب تک کم از کم 270 افراد ہلاک ہو چکے ہیں دہشت گردوں کے درمیان لڑائی شام کے شمالی علاقوں حلب، اور رقہ میں جاری ہے واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کو سعودی عرب کی جانب سے امداد اور ہتھیار مل رہے ہیں جبکہ ترکی ، اسراغيل اور قطر کی بھی دہشت گردوں کو حمایت حاصل ہے۔
.......
/169