6 جنوری 2014 - 20:30
شام کے نائب وزیر خارجہ کا دورۂ ایران

شام کے نائب وزیر خارجہ، اسلامی جمہوریۂ ایران کے حکام کے ساتھ مذاکرات کے لئے تہران پہنچے۔

ابنا: شام کے وزیر خارجہ آج صبح ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور شام کی تازہ ترین صورتحال اور شام کے بارے میں جنیوا ٹو کانفرنس کے انعقاد کے پہلے بین الاقوامی اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔شام سے متعلق جنیوا ٹو بین الاقوامی کانفرنس، شام میں سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے مقصد سے 22 جنوری کو سوئٹزر لینڈ کے شہر مونٹر میں منعقد ہوگي۔جون 2012 کے اختتامی ایام میں، جنیوا ایک کانفرنس کے انعقاد کے بعد سے، شام کے امور ميں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنری کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی نے بہت زیادہ کوشش کی تاکہ جنیوا ٹو کانفرنس کا انعقاد جلد از جلد عمل ميں آئے تاہم مختلف مسائل، اس بات کا سبب بنے کہ یہ کانفرنس اپنے مقررہ وقت پر انجام نہيں پاسکی۔

.......

/169