ابنا: جنرل سید محمد حجازی نے بعض علاقائی ممالک میں تکفیری گروہوں کی دھشتگردانہ سرگرمیوں اور بے گناہ افراد کے قتل عام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھشتگردانہ اقدامات بعض علاقائی ملکوں کے حکام کی غلط فکر اور غیرپختہ سوچ کا نتیجہ ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج جوائنٹ چیف اف اسٹاف جنرل "سید محمد حجازی" نے تکفیری گروہوں کے حامی ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری و سلفیوں کی دھشتگردیوں کی حمایت کا نتیجہ، ان ملکوں کو بھی بھگتنا ہو گا اور یہ دھشتگردی ان ملکوں کے بھی دامن گیر ہوگی۔ یادرہے کہ گذشتہ ایک مہینے کے دوران علاقے کے مختلف ملکوں میں تکفیری دھشتگردوں کی جانب سے انجام دی جانے والی کاروائیوں میں سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169