ابنا: ذرائع کے مطابق آج صبح صیہونی فوج کے ذریعے ایک اسکول کے محاصرے اور اس اسکول میں بچوں کی آمد و رفت روکنے کے اقدام کے بعد ان اسکولی طلباء کے ساتھ صیہونی فوج کی جھڑپ ہوگئی جس ميں صہیونیوں فوجیوں نے اسکولی طلباء پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد طلباء آنسو گيس کا شکار ہوگئے ۔ " یتسہار " نامی صہیونی آبادکار نے بھی اس اسکول پر حملے ميں صہیونی فوج کی مدد کی۔ دوسری جانب صہیونی فوج اور صہیونی آباد کاروں نے آج صبح نابلس کے جنوبی علاقوں پر حملہ کرکے بعض فلسطینیوں کو ان کا گھر تباہ کئےجانے کی دھمکی دی ہے۔ صہیونی فوج نے اسی طرح ایک فلسطینی شہری کو الخلیل سے اس کے گھر کی تلاشی کے بعد گرفتار کرلیا۔
.......
/169