اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر جمہوریہ ولادیمیر پوٹن نے وولگوگارڈ میں ہوئے حالیہ حملوں کے بارے میں کہا کہ ان دھماکوں کے بارے میں تحقیق کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اس لیے کہ ان کے مشابہ دھماکے شام، عراق اور لبنان میں ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں روس کے لوگوں کو وعدہ دیتا ہوں کہ ہم مجرموں کو امان نہیں دیں گے اور وولگو گارڈ میں دھماکے کرانے والوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچا کر چھوڑیں گے۔روس کے صدر کا یہ بیان ایسے حال میں سامنے آیا جب سعودی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور انٹیلی جنس کے سربراہ بندر بن سلطان کی پوٹن سے ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق بندر بن سلطان نے اس دھماکے سے پہلے روس کو دھمکی دی تھی۔روسی عہدہ داروں کا کہنا ہے کہ وولگوگارڈ کے دھماکوں میں سعودی عرب کا ہاتھ واضح ہے لہذا سعودی عرب کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 493410
روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی شہر وولگوگارڈ میں ہوئے حالیہ حملوں میں سعودی عرب کا ہاتھ ثابت ہونے کے حوالے سے کہا کہ سعودی عرب کو دھشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے۔