اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان میں بعض سلفیوں نے اس ملک کی جیل ’’القبہ‘‘ میں ایک علوی جوان کو زمین پر گھسیٹے ہوئے اس کی تصویر شائع کی ہے!جبل محسن علاقے کی عربی ڈیموکریٹک پارٹی جس کے زیادہ تر اراکین علوی ہیں نے اپنی رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ ’’بلال محرز‘‘ القبہ جیل میں ایک علوی ہونے کے جرم میں سلفیوں کے ہاتھوں سزا پا رہے ہیں۔اس پارٹی نے مزید بتایا کہ سلفیوں کے ایک گروہ نے اس جوان کے ہاتھ پیر باندھ کر اس کو مورد ضرب و شتم قرار دیا اور اس کے بعد اسے زمین پر گھسیٹتے ہوئے اس کی تصویر شائع کی۔عربی ڈیموکریٹک پارٹی نے القبہ جیل کے ذمہ دار افراد اور ملک کے عہدہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سلفیوں کے اس اقدام کے خلاف رد عمل ظاہر کریں اور فوری طور پر اس طرح کے کاموں سے روک تھام کریں اس لیے اس علاقے میں جوانوں کو سزا دیئے جانے کی واحد دلیل ان کا علوی ہونا ہے۔
