ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللھیان"نے کہا کہ دھشتگرد گروہ " عبداللہ عزام" کے سعودی سرغنہ "ماجد الماجد" کی لبنان میں موت کے حوالے سے ابتدائی خبروں کی تائید و تصدیق ہوگئی ہے، لیکن اس حوالے سے پائے جانے والے شکوک وشبہات پر لبنانی حکام کو توجہ دینی چاہیے۔ یاد رہے کہ لبنان کے حکام نے آج اس ملک میں دھشتگرد گروہ "عبداللہ عزام" کے سعودی سرغنہ "ماجد الماجد" کی موت کی خبر دی۔ اس سعودی سرغنہ کو ایک ہفتے قبل لبنان میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ماجد الماجد جو سعودی عرب کا حمایت یافتہ دہشتگرد اور عبداللہ عزام دہشتگرد گروہ کا سرغنہ تھا، زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر گذشتہ روز پراسرار طور پر زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگيا۔ اس دہشتگرد کو گذشتہ ہفتے گرفتار کرلیا گيا تھا۔ یہ سعودی حمایت یافتہ دہشتگرد بیروت میں ایران کے سفارتخانے کے سامنے بم دھماکہ کرنے اور حزب اللہ کے سینئر رہنما احسان اللقیس کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔ بیروت میں ہونے والے بم دھماکے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل اتاچی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
.......
/169