3 جنوری 2014 - 20:30
2013 میں عراق میں 8 ہزار 868 جانوں کا ضیاع

اقوام متحدہ کی جانب سے عراق کے سلسلے میں شائع ہوئی رپورٹ کے مطابق ۳۰۱۳ میں اس ملک میں ۸ ہزار ۸۶۸ افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں ۷ ہزار ۸۱۸ افراد عام شہری تھے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال ۲۰۱۳ میں عراق کےاندر  مختلف حملوں اور بم دھماکوں کے باعث ۸ ہزار ۸۶۸ افراد جانبحق ہوئے ہیں جن میں ۷ ہزار ۸۱۸ افراد عام باشندے تھے۔اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کے مطابق عراق میں گزشتہ ماہ یعنی دسمبر کے اندر ۷۵۹ افراد جانبحق ہوئے ہیں جبکہ ۳۴۵ زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ۲۰۱۳ میں مئی کا مہینہ سب زیادہ عراق میں خونی مہینہ گزرا ہے جس میں ۲ ہزار ۱۹۱ جانوں کا ضیاع ہوا اور ۹۶۳ افراد زخمی ہوئے۔ اپریل کے بعد سے اس ملک میں دھشتگردی نے زور پکڑ لیا اور ہر ماہ قتل و غارت کا بازار گرم سے گرم تر ہوتا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردی کا اصلی مرکز بغداد رہا ہے جس میں سب زیادہ جانی نقصان ہوا ہے بغداد میں ایک سال میں ۸۰۹ افراد جاںبحق اور ۲۵۴ زخمی ہوئے بغداد کے بعد نینوا کا نمبر ہے جس میں ۳۳۱ جانبحق اس کے بعد صلاح الدین جس میں ۲۶۲ اور پھر دیالہ جہاں ۲۶۰ افراد جانبحق ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ میں عراق کے نمائندے نیکلا ملادنوف نے اس بارے میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ وحشتناک اور افسوسناک ہے جو عراقی حکام کو دھشتگردی کا پوری جدیت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی تاکید کرتی ہے۔انہوں نے عراق میں پائےجانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں دھشتگردی پر روک تھام لگانے کے لیے فرقہ واریت سے بالاتر آ کر غور وفکر کریں اور ملک میں پائی جانے والی دھشتگردی کا خاتمہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲