ابنا: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اپنے پڑوسی ملکوں خاص طور پر اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ اچھے اور قریبی تعلقات قائم ہيں۔ محترمہ تسنیم اسلم نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2014 کا سال افغانستان کے لئے امن واستحکام کا سال واقع ہوگا اور اس ملک ميں جنگ ختم ہوجائے گي ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اس ملک کے قبائلی علاقوں پر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کے جاری رہنے سے دونوں ملکوں کےتعلقات مزید کشیدہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ان حملوں کی مخالف ہے اور ابھی تک اس کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہيں آئي ہے ۔ انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور اپنے ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے ان حملوں کو فوری طور پر بند کئےجانے کا مطالبہ کیا ۔ حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 2004 سے اب تک 340 مرتبہ امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملے کئے ہيں کہ جن میں ساڑھے تین ہزار سے زیادہ افراد ، موت کی ننید سوچکے ہيں ۔ اور اعداد شمار سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بارک اوباما کے دور صدارت میں ان حملوں میں تیزی آئی ہے۔
.......
/169