ابنا: غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ فلسطینی مسلمان غرب اردن کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کل غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج شہید ہوگیا۔ قلقیلیہ کے عوام کل تحریک فتح کے قیام کی انچاسویں سالگرہ منا رہے تھے کہ صیہونی فوجیوں نے بلاسبب فائرنگ کردی جس میں ایک فلسطینی شدید طور پر زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گيا جہاں وہ آج زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں تحریک فتح کے قیام کی سالانہ تاریخ کے جشن میں رخنہ اندازی کرتے ہوئے فلسطین اور تحریک فتح کے پرچم اتار دیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 491561
غرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی مسلمان شہید ہوگیا۔