ابنا: انہوں نے جنیوا ٹو کانفرنس میں ایران کی شرکت کے بارے میں کہا کہ علاقائي مسائل کے حل میں ایران کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور جو چيز ایران کی نظر میں اہمیت رکھتی ہے وہ شام کے بحران کا پرامن حل ہے جسے شام کے عوام کی مشارکت سے قابل عمل بنائے جانے کی ضرورت ہے۔ امیر عبداللیہان نے کہا کہ ایران خواہ جنیوا ٹو میں شرکت کرے یا نہیں وہ شام کے بحران کے مفاہمت آمیز حل کی حمایت کرے گا اور جو ملت شام کے مفاد میں ہوگا اسے انجام دے گا۔ انہوں نے آل خلیفہ کے اس الزام کو کہ ایران بحرین میں مداخلت کررہا ہے، مسترد کیا اور کہا کہ آل خلیفہ دوسروں کو اپنے داخلی مسائل کا ذمہ دار ٹہرارہی ہے۔
.......
/169