ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت ہوئي ہے۔ عباس عراقچی نے ہمارے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی ہےکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آج صبح تک جنیوا میں جاری رہنے والے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان مذاکرات میں متنازعہ امور کے بارے میں فریقین کے درمیان مثبت پیشرفت ہوئي ہےلیکن ابھی مکمل اتفاق رائے تک پہنچنے سے قبل ان مذاکرات کے بارے میں کوئي فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر ہونے والے تیسرے دور کے مذاکرات کل جنیوا میں شروع ہوئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 491050
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اور ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ماہرین کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت ہوئي ہے۔