27 دسمبر 2013 - 20:30

ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ مغرب نے ایران سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بدلے میں ایران کو بشار اسد کو ہٹائے جانے کی تجویز پیش کی ہے ۔

ابنا: حسین امیر عبد اللھیان  نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں اخبار الحیات کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغرب نے ایران کے خلاف پابندیوں میں کمی لانے کے لئے بشار اسد کو ہٹائے جانے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے اور شام کی تقدیر کا فیصلہ خود اس ملک کے عوام کو کرنے کا حق حاصل ہے ۔ ایران کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں روس ، امریکہ اور ماسکو نے بھی شام میں بشار اسد کی صدارت میں وہاں کا نظام باقی رہنے کے سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ بشار اسد کے صدرات ميں باقی رہنے کا فیصلہ شام کے عوام کو کرنا ہے ۔ واضح رہے کہ اخبار الحیات نے دعوی کیا ہے کہ مغرب نے ایران کو یہ تجويزپیش کی ہے کہ  پابندیوں میں کمی کے بدلے میں شام میں ایک عبوری حکومت کی منتقلی پر وہ رضامندی ظاہر کرے ۔

.....

/169