25 دسمبر 2013 - 20:30
صہیونیوں نے قرآن کریم کوپھاڑکراس کی اہانت کی ہے

غاصب صہیونیوں نے فٹ بال کے میچ کے دوران قرآن کریم اوررسول گرامی اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت کا اقدام کیا ہے۔

ابنا: مسجد الاقصیٰ کے امورکے انچارج "شیخ ناجح بکیرات" نے "پیٹرالقدس" ٹیم کے فٹبال میچ کے تماشائیوں کے توسط سے قرآن کریم کوپھاڑنے اور مقبوضہ فلسطین کے شمالی شہر"سخنین" میں رسول گرامی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہانت کے اقدام کی مذمت کی ہے۔بکیرات نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ اسلامی مقد س مقامات اورشخصیات کی حوالے سے غاصب صہیونیوں کے ظالمانہ اور توہین آمیز اقدامات حدسے تجاوز کرگئے ہیں۔قابل ذکرہے کہ اسرائیل کی پولیس نے تین جوانوں کو گرفتارکرلیا ہے اورصہیونی پارلیمنٹ کے عرب نمائندوں نے غاصب صہیونیوں اورفٹ بال کے فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں اورمقدس مقامات کی اہانت کے سلسلے کوروکنے کے لیے ضروری اقدامات انجام دیں ۔

.......

/169