16 دسمبر 2013 - 20:30
شام میں متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت

شام میں تعینات دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد اس ملک کی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگئي۔

ابنا: شام کے ٹیلیویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے علاقے راشدین میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا اور کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اسی طرح شامی فوج کی یونٹوں نے اس ملک کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پرحملہ کرکے انہیں تباہ کردیا۔ اس ملک کے جنوب میں بھی شہر عدراء میں شامی فوج نے آپریشن کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ شام کے مشرق ميں دیرالزور علاقے میں بھی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں "داعش" نامی دہشتگرد گروپ کے تیس سے زیادہ افراد مارے یا زخمی کردیئے گئے۔واضح رہے کہ شام میں امریکہ اور اسی طرح علاقے کے بعض عرب ممالک نیز ترکی، دہشتگردوں کی ہمہ جہتی مدد و تعاون کررہے ہیں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ عالمی برادری ہمیشہ اس بات تر تاکید کرتی رہی ہے کہ دمشق کا مسئلہ صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ شام میں مسلح دہشتگرد عناصر، مختلف علاقوں میں شامی فوج سےشکست کھاتے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب وہ شامی عوام کو اپنے دہشتگردانہ حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

.......

/169