ابنا: چودہ فروري تحريک کي اپيل پر پير سولہ دسمبر کو ايسي حالت ميں آمريت کے خلاف ملک گير مظاہرے کئے گئے کہ ملک پر مسلط طاغوتي شاہي حکومت شاہ حمد بن عيسي آل خليفہ کي تاج پوشي کي سالگرہ منا رہي ہے۔ موصولہ رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت منامہ سميت پورے ملک ميں عوام نے وسيع پيمانے پر مظاہرے کئے اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ دہرايا۔ بعض علاقوں ميں مظاہرين اور آل خليفہ کے فوجيوں کے درميان تصادم بھي ہونے کي اطلاع ہے۔ رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ آل خليفہ کے فوجيوں نے جنہيں سعودي فوجيوں کي بھي پشت پناہي حاصل تھي، مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کي زبردست شيلنگ اور بعض جگہوں پر براہ راست فائرنگ کي ہے۔ بحرين کي انقلابي تنظيموں نے منگل سترہ دسمبر کو ملک گير سطح پر يوم شہدائے بحرين منانے کا بھي اعلان کيا ہے۔ بحرين کي ديگر انقلابي تحريکوں اور آمريت مخالف سياسي جماعتوں نے بھي چودہ فروري انقلابي تحريک کے اعلان کي حمايت کرتے ہوئے عوام سے مظاہروں ميں بھوپور شرکت کي اپيل کي ہے۔ یاد رہے کہ بحرین میں 14 فروری 2011 سے شاہی خاندان آل خلیفہ کی آمر حکومت کے خاتمے کے مطالبے میں جمہوریت پسند مظاہرین احتجاج و مظاہرے کر رہے ہیں۔ اس دوران آمر و جابر آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دینے کے بجائے ان پر مظالم کے پہاڑ ٹوڑ دیے اور بڑی تعداد میں لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سیکورٹی فورسز کے ظالمانہ حملوں میں زخمی ہونے والے مظاہرین کا علاج کرنے کے جرم میں بڑی تعداد میں ڈاکٹروں اور نرسوں کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اسی طرح انسانی حقوق کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات عائد کر کے انہیں جیلوں میں قید کیا جا رہا ہے۔
.......
/169