15 دسمبر 2013 - 20:30
ڈرون حملوں کے خلاف يمن کي پارليمنٹ کا بل منظور

يمن کي پارليمنٹ نے ڈرون حملوں کے خلاف قانون منظور کرليا ہے.

ابنا: يمن کي پارليمنٹ نے ايک قانون منظور کرکے کہا ہے کہ يمني شہريوں کو ہر قسم کي جارحيت سے محفوظ رکھا جائےگا اور ملک کي فضائي حدود کي حفاظت کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں پر پابندي عائد کي جائے گي ۔ يمني پارليمنٹ نے امريکا کے ڈرون حملوں کے خلاف يہ قانون ايک ايسے وقت پاس کيا ہے جب جمعرات کو يمن ميں شادي کي ايک تقريب پر ڈرون حملے ميں سترہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.

امريکا کے ڈرون حملے کے بارے ميں يمني صدر نے کہا تھا کہ حملے ميں القاعدہ کے ايک ليڈر کو نشانہ بنايا گيا تھا.

.......

/169