ابنا: سلیمان انان اوزیلدیز نے السفیر اخبار سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی اور حزب اللہ کے تعلقات دوستانہ ہیں اسی بناء پر ترکی اورحزب اللہ لبنان علاقے کے بارے میں ایسے جیسے نظریات رکھتے ہیں۔ اوزیلدیز نے کہا کہ ان کے ملک کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان ملت فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے عنقریب غزہ کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطینیوں کے اتحاد کا خواہاں ہے۔واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اس سے قبل ترکی کے ساتھ حزب اللہ کے تعلقات اور ترک سفیر سے ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ واقعات کے بعد ترکی نے اپنے تعلقات سدھارنے کی کوشش شروع کردی ہے۔
.......
/169