14 دسمبر 2013 - 20:30
ایم ڈبلیو ایم کے ایک رہنما علامہ ناصر عباس ملتانی دھشتگردانہ حملے میں شہید

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اور تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ ناصر عباس ملتانی لاہور میں ایک قاتلانہ حملے کے باعث شہید ہو گئے ہیں۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اور تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ ناصر عباس ملتانی لاہور میں ایک قاتلانہ حملے کے باعث شہید ہو گئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے علامہ ناصر عباس ملتانی کی گاڑی کو ایف سی کالج کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ مجلس پڑھ کر واپس واپس جا رہے تھے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے، علامہ ناصر عباس ملتانی کو فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت گاڑی میں ناصر عباس کا ڈرائیور منور بھی موجود تھا جو کہ فوری طور پر گاڑی کو بھگا کر اسپتال لے گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔تحفظ عزاداری کونسل نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے جب کہ مجلس وحدت المسلمین نے بھی ناصر عباس ملتانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲