13 دسمبر 2013 - 20:30
ایران میں گمشدہ امریکی جاسوس تھا

امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں سات برس پہلے گمشدہ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کا سابق ایجنٹ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے ایک غیرمنظور شدہ مشن پر کام کر رہا تھا۔

ابنا: امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں سات برس پہلے گمشدہ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کا سابق ایجنٹ امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے ایک غیرمنظور شدہ مشن پر کام کر رہا تھا۔ رابرٹ لیونسن مارچ 2007 میں ایران کے جزیرے کِیش میں ایک کاروباری دورے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی آئی اے نے لیونسن کے اہل خانہ کو زرِ تلافی (25 لاکھ ڈالر) ادا کیا ہے اور اس مشن سے وابستہ کئی تجزیہ کاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سی آئی اے کے تجزیہ کاروں کی ایک ٹیم نے رابرٹ کے لاپتہ ہونے سے قبل انھیں خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے رقم بھی ادا کی تھی اور سی آئی اے نے تین ایسے تجزیہ کاروں کو اس واقعے کے بعد نوکری سے نکال دیا تھا جنھیں اطلاعات کے مطابق جاسوسی کا مشن چلانے کی اجازت نہ تھی۔ خبر رساں ایجنسی نے امریکی حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے 2010 کے بعد سے اب تک تین مرتبہ ادارے کو لیونسن کے سی آئی اے سے تعلق کو افشا نہ کرنے کو کہا۔

.......

/169