ابنا: بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔بنگلہ دیش سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما اور اپوزیشن کے اہم اتحادی عبدالقادر ملا کو 1971ء میں جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی دیئے جانے کے خلاف بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔ مظاہرین اور مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں، موٹرسائيکلوں اور دکانوں کو آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ادھر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے بھی بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دینےکی مذمت کرتے ہوئے آج جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 2010ء میں قائم خصوصی ٹریبونل نے فروری 2013ء میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں سزائے موت میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ عبدالقادر ملا پر 1971ء کی جنگ کے دوران پاکستانی فورسز کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش بننے کی مخالفت کا الزام لگایا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488431
بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہوا ہے۔