11 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان میں ۱۷ طالبان کی ہلاکت

افغانستان میں طالبان و افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 17 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

 ابنا: افغانستان میں طالبان و افغان سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 17 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔ شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشان کے گورنر شاہ ولی اللہ آدین نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان جھڑپوں کا آغاز گذشتہ روز جرم نامی علاقے میں ہوا اور یہ جھڑپیں آج بھی جاری رہی ہیں۔ افغانستان کے صوبے بدخشان کے گورنر شاہ ولی اللہ آدین نے مزید کہا کہ ان جھڑپوں میں دو افغان پولیس اہل کار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دہوبیھٹے ہیں جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے ایک نامعلوم مقام سے ٹیلی فونی رابطے میں ان جھڑپوں کی تائید وتصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ ان جھڑپوں میں پانچ اففان پولیس اہل کار ہلاک ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲