1 اکتوبر 2026 - 09:42
ٹرمپ کا عراق سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلا کا اعتراف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی موجودگی جلد ختم ہوجائے گی، جبکہ انہوں نے عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی کے بارے میں بھی ایک بڑی غلط بیانی کی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ٹرمپ نے ایک بیان میں عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آخری امریکی فوجی بھی جلد عراق کی سرزمین چھوڑ دیں گے اور یہ معاملہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔

ٹرمپ نے عراق میں سابق امریکی فوجی مداخلت کو ’’انتہائی تباہ کن فیصلوں‘‘ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہی فیصلوں کے باعث امریکا اس دلدل میں پھنس گیا تھا۔

امریکی فوج کی عراق میں دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط موجودگی کے دوران ملک میں جنگ، تباہی اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان سمیت مختلف واقعات رونما ہوئے، جبکہ امریکی موجودگی کا جواز دہشت گردی اور داعش کے خلاف جنگ کو قرار دیا جاتا رہا۔

ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم علی فالح الزیدی کی تعریف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ابتدا ہی سے الزیدی کی حمایت کی اور اب بھی مکمل طور پر ان کے ساتھ ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ الزیدی نے انتخابات میں غیر متوقع طور پر کامیابی حاصل کی اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔

میڈیا کے مطابق، یہ دعویٰ درست نہیں کیونکہ الزیدی نے خود انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔ عراق کے انتخابی نتائج کے بعد کوآرڈینیشن فریم ورک کی کامیابی کے نتیجے میں الزیدی کو وزیر اعظم کے منصب کے لیے امیدوار کے طور پر عراقی صدر کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha