8 دسمبر 2013 - 20:30
صدر حسن روحانی: ایران اپنے ایٹمی حقوق سے پیچھے نہیں ہٹےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نےچین کے صدر کے خصوصی ایلچی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پر امن ایٹمی اور یورینیم افزودہ کرنے کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹےگا۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نےچین کے صدر کے خصوصی ایلچی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے پر امن ایٹمی اور یورینیم افزودہ کرنے کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹےگا۔ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پر امن مقاصد کے لئے ہیں اور پرامن مقاصد کے لئے جاری رہیں گی۔ ایران اپنے پر امن ایٹمی حقوق منجملہ یورینیم افزودہ کرنے کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹےگا۔

ایرانی صدر نے چین اور ایران کے باہمی روابط کو دوستانہ اور عمیق قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران چین کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

چینی صدر کے خصوصی ایلچی نے بھی اس ملاقات میں ایران کے پرامن ایٹمی معاملے کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ چین تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ باہمی روابط کو مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔

.......

/169