8 دسمبر 2013 - 20:30
نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں ایران کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر کی سربراہی میں ایران کا ایک اعلی رتبہ وفد جنوبی افریقہ کے آنجہانی سابق صدر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرنے جنوبی افریقہ جائےگا۔

ابنا: جنوبی افریقہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد فرجی نے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے نائب صدر اسحاق جہانگيری اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور دیگر حکام پر مشتمل ایران کا وفد جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کرے گا۔جنوبی افریقہ کے سابق صدر آنجہانی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات ساکر سیٹی اسٹیڈیم میں ہوں گي۔ یہ اسٹیٹڈیم جوہانسبرگ کے سووٹو علاقے میں واقع ہے۔ اسی اسٹیڈیم میں آنجہانی منڈیلا نے آخری بار دوہزار دس میں فوٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا تھا۔ نیلسن منڈیلا پانچ دسمبر کو طویل علالت کے بعد پنچانوے برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انہیں نسل پرستی کےخلاف جدوجہد کے لئے یاد رکھا جائےگا۔

.......

/169