8 دسمبر 2013 - 20:30
عراق بغداد، ڈیڑھ سو سے زائد ہلاک و زخمی

عراق کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں کم از کم انتالیس افراد ہلاک اور ایک سو بیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: زیادہ تر یہ بم دھماکے تجارتی علاقوں میں ہوئے جبکہ شیعہ آبادی کے علاقے البیاع میں ہونے والے کار بم دھماکے میں سات افراد شہید اور چودہ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔باخبر ذرائع کے مطابق شمالی بغداد میں التّاجی کے علاقے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔ عراق میں حال ہی میں تشدد کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق صرف رواں سال کے دوران بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں چھے ہزار افراد مارے گئے ہیں۔ عراق میں انتخابات کا وقت قریب آنے کے موقع پر تشدد کے واقعات میں بے حد ا‍ضافہ ہوا ہے۔۔

.......

/169