ابنا: بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کا عنوان "فلسطینیوں کی فلسطین واپسی" ہے جبکہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں سرزمین انبیاء فلسطین سمیت پینتیس ممالک کے پچاس سے زائد مندوبین شریک ہوں گے اور مسئلہ فلسطین سے متعلق مستقبل میں منعقد ہونے والے عالمی سطح کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور فلسطین کی آزادی کے لئے ہونے والی جدوجہد پر گفت و شنید کریں گے۔ پاکستان سے فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما اور جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مظفر احمد ہاشمی کے ساتھ فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود ہیں۔......./169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487062
کانفرنس میں عالمی رہنما مسئلہ فلسطین سے متعلق مستقبل میں منعقد ہونیوالے عالمی سطح کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کیساتھ ساتھ خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اور فلسطین کی آزادی کیلئے ہونیوالی جدوجہد پر گفت و شنید کرینگے۔