ابنا: ہندوستاني فوج نے پاکستان کي اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستاني فوج اس اسٹريٹجک برف پوش پہاڑي علاقے سے واپس نہيں جائے گي۔ ہندوستاني فوج نے پاکستان کے مشير خارجہ سرتاج عزيز کے بيان کے جواب ميں يہ بيان ديا ہے۔پاکستان کے مشير خارجہ نے سياچين ميں ہندوستاني فوجيوں کي موجودگي کو پاکستان کے ماحوليات کے لئے خطرناک بتاتے کہا تھا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ اپنے فوجي اس علاقے سے واپس بلالے۔ دوسري جانب ہندوستاني فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے پچھلے برسوں ميں اس علاقے ميں ماحوليات کےتحفظ کے لئے بہت سي مناسب تدابير اپنائي ہيں۔پاکستان کي کوشش ہے کہ برف سے ڈھکي ہوئي پہاڑيوں سياچين کو غير فوجي علاقہ قرارديا جائے ليکن ہندوستان کا کہنا ہے کہ جب تک دونوں طرف سے ضروري يقين دہاني اور اطمينان حاصل نہيں ہوجاتا اس وقت تک وہ يہ علاقہ خالي نہيں کرے گا۔ سياچين دنيا کا سب سے اونچا فوجي علاقہ ہے جو ہميشہ برف سے ڈھکا ہوا ہوتا ہے۔......./169
6 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486668
ہندوستان نے سياچين کے پہاڑي علاقوں سے فوج واپس بلانے کي پاکستان کي درخواست کو مسترد کرديا ہے۔