اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریف دمشق میں سرکاری افواج کے حملے جاری ہیں اور لبنانی سرحد کے قریب القلمون کے کوہستانی علاقے میں اہم ترین کاروائی نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے اور القلمون کے قریب النبک کے مشرق میں سرکاری دستوں نے دہشت گردوں پر حملے کئے ہیں۔ اس کاروائی کا مقصد یبرود اور النبک کے درمیان کا راستہ بند کرنا تھا کیونکہ النبک دہشت گردوں کے اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ سمجھا جاتا ہے۔ دہشت گرد ٹولے ان دو شہروں کے نواح میں کچے راستوں سے مشرقی علاقوں میں محاصرہ شدہ دہشت گردوں کو افرادی امداد پہنچا رہے ہیں اور گولہ بارود منتقل کررہے ہیں۔ مسلح دہشت گرد النبک سے صحرا، الناصرہ، الجیرود کی طرف فرار ہونا چاہتے ہیں لیکن سرکاری افواج غوطہ الشرقیہ اور العبادہ، دیر سلمان، النشابیہ، جسرین اور المرج کے دیہاتوں میں، نیز دوما اور حرستا کی جانب دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئی ہیں۔ حرستا دہشت گردوں کی اہم پناہگاہ ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے برزہ کے قریب حي الحافظ میں دہشت گردوں کے کئی مسلح دستوں کو نشانہ بنا کر ان کا مکمل صفایا کردیا اور حمص میں بھی سرکاری فوج نے الحندورات اور الجدیدہ میں مسلح دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جبکہ حلب کے قریب کویرس کے ہوائی اڈے کے اطراف میں دہشت گردوں کے خلاف منفرد انداز میں کاروائی کرکے کم از کم 70 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ان ستر افراد کے درمیان جند الحق نامی دہشت گرد ٹولے کے ایک اسنائپر (Sniper) "سیف اللہ" کی لاش کی شناخت ہوسکی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوب میں کینڈین اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے ہتھیاروں اور گولہ بارود سے بھری دو گاڑیوں کو تباہ کردیا۔
حلب اور دمشق کے نواح میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کاروائیاں دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں فوج کی مسلسل پیشقدمی کے دوران دہشت گردوں کے درجنوں گوداموں کو فوج نے قبضے میں لیا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز سرکاری افواج کی یونٹوں نے ادلب میں بڑی مقدار میں اسلحے اور گولہ بارود کے کئی گوداموں کو اپنے قبضے میں لیا۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے الزبدانی میں بھی درجنوں دہشت گردوں کو ایک ہی مقام پر محاصرہ کرکے ہلاک کیا گیا، شہر نبک کے محلوں "حي الشرقی اور حارۃ الفوقا" فوج نے پیشقدمی جاری رکھی اور یبرود کے علاقے میں ریما کی زرعی زمینوں میں دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
حلب اور دمشق کے نواح میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کاروائیاں
شام: دہشت گرد ٹولوں کے درمیان شدید اختلافات شام میں حکومت اور عوام کے خلاف نبرد آزما دہشت گرد ٹولوں کے ایک قریبی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ احرار الشام اور جیش الاسلام نامی دہشت گرد ٹولوں کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کی ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ دو ٹولوں کے درمیان شدید اختلافات منظر عام پر آنے کے بعد مذکورہ ذریعے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ان دو گروپوں کے سرغنوں اور افراد کے درمیان اختلافات نے شدت اختیار کی ہے جس کے باعث دونوں نے اپنے ماتحت غیر ملکی دہشت گردوں کو داعش میں شامل ہونے سے روکنے کے لئے شدید انتظامات کرلئے ہیں جو اپنے گروپ کی کمزوری کی وجہ سے داعش کی طرف بھاگ سکتے ہیں کیوں داعش کو آل سعود کی مالی اور عسکری امداد حاصل ہے اور شام میں بھی کئی تیل کے کنؤوں پر اس ٹولے کا قبضہ ہے جہاں سے وہ تیل یورپ کو برآمد کررہی ہے!
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شام: دہشت گرد ٹولوں کے درمیان شدید اختلافات
شامی مندوب: سعودی دہشت گردی پہلے سے کہیں زيادہ فعال اقوام متحدہ میں عرب جمہوریہ شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے کہا: سعودی حکومت اور خفیہ ایجنسیوں اور سعودی حمایت یافتہ تکفیری اور وہابی ٹولوں کی طرف سے شام میں مسلحانہ دہشت گردی بالکل ثابت شدہ ہے اور 33 ذرائع ابلاغ نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بشار الجعفری نے جمعرات کی شام کو روسیا الیوم (رشیا ٹوڈے کے عربی چینل) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: سعودی حکومت نے جنیوا کانفرنس 2 کے لئے وقت کے تعین کے اعلان اور ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری مفاہمت کے بعد اپنی جاسوسی اور عسکری کاروائیوں میں اضافہ کیا ہے اور کرائے کے ہزاروں سعودی دہشت گرد حال ہی میں اردن، اور لبنان کے راستے سے شام میں داخل ہوئے ہیں اور گذشتہ چند روز کے دوران 300 سعودی باشندے گرفتار ہوئے ہیں اور سینکڑوں دیگر ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سزا یافتہ مجرمین اور سعودی فوجی اہلکار شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اردن، ترکی، امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ سے بھی کافی تعداد میں دہشت گرد شام میں منتقل کئے گئے ہیں۔
تفصیل کے لئے کلک کریں:
شامی مندوب: سعودی دہشت گردی پہلے سے کہیں زيادہ فعال
ترکی کو دہشت گردوں کی حمایت سے باز رکھو۔ شام کا اقوام متحدہ کو انتباہ شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کو یادداشت ارسال کرکے ترکی کی طرف سے دہشت گرد ٹولوں کی وسیع حمایت کے حوالے سے، خبردار کیا۔ اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق جمعرات کے روز شامی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے موجودہ سربراہ گراردو آرو کے نام دو یادداشتیں ارسال کی ہیں اور انہیں ترکی کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گرد ٹولوں کی وسیع حمایت کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔ ان یادداشتوں میں شامی وزارت داخلہ نے لکھا:
تفصیل کے لئے کلک کریں:
ترکی کو دہشت گردوں کی حمایت سے باز رکھو۔ شام کا اقوام متحدہ کو انتباہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/٭۔٭
شام: حلب کے اطراف میں چیچن درندے + تصاویر
غوطہ میں شامی افواج کی کامیابی/ 300 سعودی گرفتار / فری آرمی کا القاعدہ کے خلاف اعلان جنگ