ابنا: محمد رضا نقدی نے جنوبی تہران کے شہر ری میں ایک تقریب میں کہا کہ امریکہ جو خود دنیا ميں دہشت گردی کا حامی ہے، دہشت گردی کےخلاف نعرے بلند کرتا ہے اور سب سے زیادہ دہشت گردانہ اقدامات بھی انجام دے رہا ہے۔جنرل نقدی نے کہا کہ امریکہ دنیامیں خوفناک ترین انٹلی جنس سسٹم قائم کرنے اور دنیا کے ڈکٹیٹروں کی حمایت کرنے کے باوجود بدستور انسانی حقوق کی حمایت کا دعویدار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اگرچہ ملک میں آزادی کےدعوے کرتا ہے لیکن عملی طور پر مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ ہزاروں سٹلائٹ چینلوں کے درمیان ایران کے سٹلائٹ چینلوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔......./169
4 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 486183
اسلامی جمہوریۂ ایران کی رضا کار فورس بسیج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے امریکہ کو دنیا میں انجام پانے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کا مرکز اور سرچشمہ قرار دیا ہے۔