4 دسمبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ کی یواے ای کے امیر کے ملاقات

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنی متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابو ظبی کےامیر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: بدھ کے روز ابوظبی میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے متحدہ عرب امارات کے امیر شیخ خلیفہ بن زائد آل نھیان کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کوخاص اہمیت دیتا ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران کا ماننا ہے کہ علاقائی مسائل کے حل کے لئے فوجی مداخلت کے بجائے سیاسی راہ حل بہترین آپشن ہے اور تہران، متحدہ عرب امارات کے تعاون سے علاقائی مسائل کا موثر سیاسی حل تلاش کر سکتا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے میں اس ملک کے وزیر خارجہ اور ديگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات میں فروغ، اقتصادی تعاون کو مستحکم بنانے اور علاقائی اور عالمی تعاون کی سطح کو وسیع کرنے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ اس طرح وہ اس ملک میں رہ رہے ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔......./169