2 دسمبر 2013 - 20:30
مغربی ممالک میں لندن مساجد کے اعتبار سے سب سے آگے

لندن میں مساجد کی تعداد 400 ہے اور یہ تعداد مغربی ممالک کے شہروں میں مساجد کی تعداد سے بہت زیادہ ہے۔

ابنا: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں مساجد کی تعداد مغربی ممالک کے دیگر شہروں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ اس وقت اس شہر میں مساجد کی تعداد 400 ہے۔ گذشتہ سالوں میں اس شہر میں مساجد کی تعداد میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس شہر میں سب سے پہلی مسجد 1860ء کاردیف نامی علاقے میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس شہر کے مشرقی علاقے میں قدیمی مساجد ہیں اور علاقے میں یمن اور جنوبی ایشیا کے مسلمان آباد ہیں۔ واضح رہے کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستان اور ہندوستان کے بہت زیادہ مسلمان اس شہر میں آباد ہوئے ہیں اور اس شہر میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

.......

/169