2 دسمبر 2013 - 20:30
افغانستان،صدارتی انتخابات ملتوی نہیں کئے جائیں گے

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اس رپورٹ کو محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے صدراتی انتخابات ملتوی کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔

ابنا:افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اس رپورٹ کو محض ایک جھوٹ قرار دیا ہے کہ انھوں نے افغانستان کے صدراتی انتخابات ملتوی کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس سے قبل افغانستان کے چیف الیکشن کمیشن یوسف نورستانی نے اعلان کیا تھا کہ حامد کرزئی نے برف باری اور بعض علاقوں تک دسترسی کا عمل منقطع ہونے کے پیش نظر صدارتی انتخابات ملتوی کئے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ایوان صدر افغانستان کے ترجمان ایمل فیضی نے اس رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر افغانستان انتخابات کے عمل میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت کرنے کی اجازت دیں گے۔اس ترجمان نے کہا کہ انتخابات، قانون کے مطابق اور مقررہ وقت پر ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں آئندہ پانچ اپریل کو صدارتی و بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔.......

/169