ابنا: ہندوستان کا ایک اقتصادی وفد جو بندرگاہ اور جہازرانی کے امور کے ماہرین پر مشتمل ہے آج ایران کا دورہ کررہا ہے۔ ہندوستانی وفد چابہار بندرگاہ کی توسیع کے بارے میں ایرانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور نے گذشتہ ہفتے نئی دھلی میں ہندوستان کے نائب صدر حامد انصاری سے ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں توسیع اور چابہار بندرگاہ کے پروجیکٹ میں ہندوستان کی شراکت کی اہیمت پر تاکید کی تھی۔ ہندوستان، ایران کی چابہار بندرگاہ کو نہ صرف افغانستان بلکہ مرکزی ایشیا اور روس نیز یورپ کے لئے مناسب راستہ سمجھتا ہے اور ہندوستان ایران اور افغانستان نے چابہار بندرگاہ سے مصنوعات ارسال کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے تینوں ملکوں نے ترجیحی بنیادوں پر مصنوعات کی ترسیل اور بہت کم ٹیکس لگانے پر اتفاق کیا ہے۔ چابہار بندرگاہ کو زرنج دلارام شاہراہ سے جوڑا جائے گا جوافغانستان کے صوبہ نیمروز میں ہے۔.......
/169