ابنا: ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے سلطان قابوس کے دورۂ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی خارجہ پالیسی میں پڑوسی ملکوں اور علاقے کے ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایک اچھے ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ایران، عمان کو خاص طور سے اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے ایران اور عمان کے درمیان مختلف شعبوں میں خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران، مسقط کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں سلطان قابوس نے بھی ایران - عمان کے خوشگوار تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات اور اسی طرح دونوں ملکوں کی قوموں کے بندھن قابل افتخار ہیں۔اسی طرح وزیر خارجہ نے عمان کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات و تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت پر تاکید کی تھی۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485346
وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورۂ مسقط میں عمان کے فرمانروا سلطان قابوس سے ملاقات کی۔