30 نومبر 2013 - 20:30
ہندوستانی صدر کے دورے پر چین کو اعتراض

چین نے ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی کے ہندوستان کے سرحدی صوبے اروناچل پردیش کے دورے پر بیجنگ کے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے اختلافات جلد سے جلد حل ہوجائیں گے اور نئی دہلی، مسائل کو پیچیدہ بنانے سے گریز کرے گا۔

ابنا: چین کی وزرات خارجہ کے ترجمان نے سرحدی مسائل کے بارے میں دونوں ملکوں کے حکام کے حالیہ براہ راست مذاکرات کے بارے میں کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ ہندوستان، علاقے میں امن و امان کا تحفظ اور مذاکرات جاری رکھنے کے لئے حالات سازگار بنانے کوشش کرے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی اختلافات عرصے سے چلا آ رہا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان سنہ انیس سو باسٹھ میں جنگ ہوچکی ہے۔دوسری جانب ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اس ملک کے مختلف حکام نے دہشتگردی کے خلاف سنجیدہ مہم کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ہندوستان کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم منموہن سنگھ نے دہشتگردی کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کا عالمی سطح پر متحدہ طور پر مقابلہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔دہشتگردی کے حوالے سے قانونی ماہرین کے اس اجلاس سے ہندوستان کے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے خطاب کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں دنیا کی ایک بڑی تعداد اپنی جانیں کھو چکی ہے لہذا اس سلسلے میں منظم منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔......./169