29 نومبر 2013 - 20:30
جسٹس تصدق حسین جیلانی پاکستان کے نئے چیف جسٹس منتخب

پاکستان کےصدر ممنون حسین نے جسٹس تصدق حسین جیلانی کو پاکستان سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

ابنا: پاکستان کےصدر ممنون حسین نے جسٹس تصدق حسین جیلانی کو پاکستان سپریم کورٹ کا نیا چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی ہے تاہم اس کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔ پاکستان سپریم کورٹ کے رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے حکومت کو خط لکھا تھا۔ اس کے علاوہ نئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کے لیے صدر پاکستان سے وقت مانگا گیا ہے۔پاکستان کےنئے چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب 12 دسمبر کو ایوان صدر میں ہوگی۔ پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری 11 دسمبر کو ریٹائر ہور ہے ہیں۔......./169