ابنا: جمعہ اور سنیچر کی شب تقریباً ساڑھے دس بجے ہیلی کاپٹر دا کلوتھا نامی شراب خانے سے ٹکرا گیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے جب کہ شراب خانے میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔پولیس نے ابھی تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اطلاعات کے مطابق متعدد افراد ابھی بھی اس شراب خانے میں پھنسے ہوئے ہیں۔گلاسگو کے فرسٹ منسٹر ایلکس سالمونڈ نے کہا ہے کہ اس طرح کے بڑے حادثے کے نتیجے میں لوگوں کو ہلاکتوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ امداد رسانی کا کام جاری ہے۔اسکاٹ لینڈ کی فائر اور امداد رسانی کے ادارے نے کہا ہے ان کے ماہرین کی ایک ٹیم جائے حادثہ پر موجود ہے جو امداد رسانی کے کام میں مصروف ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یوروکوپٹر ای سی 135 ٹی-2 بشمول دو پولیس آفیسر اور ایک پائلٹ کے اسٹاک ویل اسٹریٹ پر واقع ایک شراب خانے کی چھت پر رات 10:25 بجے حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484743
اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ایک شراب خانے کی چھت پر پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس حادثے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔